پاﺅں کے ذریعے شخصیت کو جاننے کا علم بہت ہی قدیم ہے اور چینی ماہرین اسے شخصیت کا آئینہ بھی کہتے ہیں۔ا
ن کا خیال ہے جب ہمارے جسم میں کہیں دردیا کوئی اور مسئلہ ہوتا ہے تو وہ ہمارے پاﺅں کے ذریعے ہی سامنے آنے لگتا ہے۔آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں کہ اگر آپ کے پاﺅںکے انگوٹھے کے برابر والی انگلی دیگر انگلیوں سے لمبی ہے تو چینی ماہرین اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔چینی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر آپ کے پاﺅں کی ساخت ایسی ہوتو اس کا مطلب ہے کہ آپ میں لیڈروں والے اوصاف موجود ہیں اور ایسے لوگ بہت زیادہ تخلیقی اور زبردست سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ان میں لوگوں کی رہنمائی کے اوصاف موجود ہوتے ہیں اوروہ کسی بھی مشکل صورتحال کو اپنے حق میں کرلیتے ہیں۔ایسے لوگ جن کی یہ انگلیاں چھوٹی ہوتی ہیں وہ بہت زیادہ صلح پسند اور سکون میں رہنا پسند کرتے ہیں۔چینی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرآپ کے پاﺅں کے انگوٹھے دیگرانگلیوں سے لمبے ہوں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ بہت زیادہ ذہین اور عقلمند ہیں۔ان کے پاس ہر مشکل کا حل موجود ہوتا ہے اور انہیں کسی بھی ایسی چیز پر فوکس کرنے میں مشکل پیش آتی ہے جس کا کوئی فائدہ نہ ہو۔