براڈبینڈ انٹرنیٹ سپیڈ کا بھی پاکستان میں وہ ہی حال ہے جو دوسرے اداروں کا حال ہے سپیڈ کچھوے کی اور ریٹ خرگوش کی چال کے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ادارے ’ٹیک ان ایشیاء‘ نے ایشیائی ممالک میں موبائل فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سپیڈ کے بارے میں ایک اہم رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ایشیائی ممالک میں ان جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں کچھ دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سپیڈ کے معاملے میں ایشیاء دیگر دنیا سے آگے ہے، جبکہ موبائل فون کی سپیڈ (سیلولر سپیڈ) کے حوالے سے قدرے پیچھے ہے۔
دنیا بھر کے ممالک کی اوسط براڈ بینڈ انٹرنیٹ سیٹ 23.4Mbps ہے ،جبکہ اس کے مقابلے میں ایشیاء کی اوسط سپیڈ 28.1Mbps ہے۔ اسی طرح دنیا بھر میں موبائل فونز کی اوسط سپیڈ 12.4Mbpsہے جبکہ ایشیاء میں یہ اوسط سپیڈ 10.9Mbpsہے۔
براڈبینڈ انٹرنیٹ کی سپیڈ کی فہرست میں پہلے نمبر پر سنگاپور ہے، جہاں یہ سپیڈ 118.8Mbps ہے۔ دوسرے نمبر پر ہانگ کانگ اور تیسرے نمبر پر جاپان ہے۔ 20 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 19واں ہے، جہاں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سپیڈ 4.1Mbpsہے۔ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سپیڈ میں بھارت پاکستان سے آگے ہے، جس کا نمبر 15واں ہے
موبائل فون (سیلولر) سپیڈ کی فہرست میں پہلا نمبر نیوزی لینڈ کا ہے، جہاں یہ 27.7Mbpsہے۔ دوسرے نمبر پر چین اور تائیوان ہے۔ سیلولر سپیڈ میں پاکستان کا نمبر 13واں ہے، اور یہاں یہ سپیڈ 4.4Mbps ہے۔ سیلولر سپیڈ میں پاکستان بھارت سے آگے ہے، اس فہرست میں بھارت کا نمبر 16واں ہے۔