سنیپ ڈراگون 820 ، 4 جی بی ریم، 32 یا 128 جی بی اسٹوریج اور 16 میگا پکسلز رئیر کیمرہ وغیرہ۔
مگر اب اس کمپنی نے اس کا نیا پرو ورژن بھی پیش کردیا ہے جس کا بیک کور انتہائی مضبوط ہے۔
ایک یوٹیوب ویڈیو پر اس فون کی مضبوطی کو آزمانے کے لیے آری سے لے کر برقی ڈرل کو اس فون پر آزمایا گیا۔
اور یہ فون اتنا مضبوط نکلا کہ برقی ڈرل سے لے کر کسی بھی قسم کی نوکیلی چیز اس پر خراش تک نہیں ڈال سکی۔
اس کے پرو ورژن کی قیمت 354 ڈالرز ہے جبکہ دوسرا ماڈل 262 ڈالرز کا خریدا جاسکتا ہے۔
اس فون کو آئی فون کلر بھی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ کم قیمت کے ساتھ یہ لگ بھگ آئی فون جیسے فیچر ہی فراہم کررہا ہے بلکہ میگاپکسلز کے لحاظ سے اس کا رئیر کیمرہ زیادہ بہتر ہے کیونکہ آئی فون سکس ایس اور ایس ای میں 12 میگاپکسلز کیمرے دیئے گئے ہیں۔
اسی طرح اسٹوریج کے لحاظ سے بھی یہ ایپل سے آگے ہے جبکہ ریم بھی زیادہ دیئے جارہے ہیں۔
اگر اس کا موازنہ سام سنگ گلیکسی ایس سیون سے کیا جائے تو دونوں کے فیچرز میں زیادہ فرق نہیں تاہم سام سنگ کے فون کو واٹر ریزیزٹنٹ ہونے کا فائدہ حاصل ہے۔
اس سے پہلے موٹرولا نے بھی موٹو ایکس فورس اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ جو بھی کرلیں اس کی اسکرین کو توڑا نہیں جاسکتا۔
اس فون پر سے 2 بار ٹرک گزاریا گیا اور اس کے باوجود اسکرین پر خراش تک نہیں آئی۔