بھارتی تاجر نے بیٹے کی شادی پرعظیم مثال قائم کردی
پالنپور(نیوزڈیسک)بھارتی گجرات کے ایک تاجر نے اپنے بیٹے کی شادی پر 18ہزاربیواﺅں کو شرکت کی دعوت دیدی ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاروباری شخص جتندرا پٹیل عرف جیتو بھائی نے اپنے بیٹے روی کی شادی پر شمالی گجرات کے پانچ اضلاع سے تقریباً 18 ہزار بیواو¿ں کو شرکت کی دعوت دی۔بانسکانتھا، مہسانا، صبرکنتھا، پتن اور اراولی سے تعلق رکھنے والی یہ بیوائیں شادی کی تقریب کی خصوصی مہمان تھیں۔جتندرا پٹیل کے مطابق یہ ا±ن کی دلی خواہش تھی کہ نئے شادی شدہ جوڑے کو بیواو¿ں کی دعائیں ملے جنہیں عام طور پر معاشرے میں نظر انداز کردیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر ہندو معاشرے میں بیوہ خواتین کو شادی بیاہ کی تقریبات میں بلانا ب±را شگون مانا جاتا ہے تاہم انہیں اپنے بیٹے کی شادی پر بلا کر میں یہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ ایسے تمام عقائد کا تعلق اندھی تقلید کے علاوہ اور کچھ نہیں۔تقریب میں شرکت کرنے والی بیواو¿ں میں کمبل بھی تقسیم کیے گئے ¾500 غریب بیواو¿ں کو دودھ دینے والی گائیں بھی دی گئیں تاکہ وہ مالی طور پر خود کفیل ہوسکیں۔