گزشتہ ہفتے بیجنگ میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس وقت حیران رہ گئی جب انھوں نے ” آسمان سے گرا ایک فرشتہ ” دیکھا اور یہ سب کچھ دیکھ کر لوگوں کو اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہو گیا .
تفصیلات کے مطابق چین کے دو آرٹسٹ SUN YUON اور PENG YU حقیقت سے قریب تر مجسموں کی تخلیق کے حوالے سے جانے جاتے ہیں انھوں نے حقیقت سے قریب تر ایک مجسمہ تیار کیا جسے انھوں نے ” ANGEL ” کا نام دیا . چین کے ان دونوں آرٹسٹوں نے حقیقت سے قریب تر مجسموں کی تخلیق کے حوالے ایک شاہکاربنانے کے لئے فائبرگلاس ، سلیکا جل اور سٹین لیس سٹیل کا استعمال کیا اور سب سے حیرت انگیز جو چیز استعمال کی وہ انسانی چربی تھی جس سے اس شاہکار کو حقیقت سے قریب تر کا روپ دیا گیا اس طرح ان کا یہ شاہکار ” آسمان سے گرا فرشتہ ” عوام کی نظروں کے سامنے پیش کیا گیا جس نے انہیں چینی عوام کا سب سے پسندیدہ مجسمہ ساز بنا دیا ہے –