اگرچہ بہت چھوٹے کاغذ پر باقاعدہ خط نہیں لکھا جاسکتا لیکن اس کے ذریعے مبارک باد کے پیغامات اور لطیفے وغیرہ بھیجے جاسکتے ہیں یا دوست کو حیران کرنے کے لیے کوئی پیغام لکھا جاسکتا ہے۔ لفافے میں ایک عدسہ بھی بھیجا جاتا ہے تاکہ آپ کے پیارے اس باریک لکھائی کو اچھی طرح بڑھ سکیں۔
2008ء میں قائم کیے جانے والا یہ پوسٹ آفس ایک خط بھیجنے کے 800 پاکستانی روپے (8 امریکی ڈالر) معاوضہ لیتا ہے جو بہت مناسب ہے۔ اس کے علاوہ سالگرہ اور شادی کے دعوت نامے بھی تیار کرکے بھجوائے جاسکتے ہیں اور یہ سروس پوری دنیا کے لیے ہے۔ اس سے قبل پوسٹ ماسٹر لی ریڈمنڈ نے سان فرانسسکو کے بے ایریا میں ایک موبائل ڈاکخانہ سروس شروع کی تھی جس میں وہ کاغذ کے چھوٹے تہہ ہوجانے والے پیغامات اور دوسری اشیا تیار اور فروخت کررہے تھے۔