دونوں دھڑ جڑی بہنیں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتی ہیں اور ساتھ مل کر گانا گاتی اور قہقہے لگاتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چاروں ہاتھ پیروں پر بھی چل سکتی ہیں۔ جب انہیں علیحدہ کرنے کے لئے ڈاکٹر سے مشورہ کیا گیا تو انھوں نے علیحدہ ہونے سے انکار کر دیا تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی رہائشی پِن اور پان نامی لڑکیاں پیدائشی طور پر جڑواں ہیں یہ دونوں اپنے ہاتھ اور پیر اس انداز میں کنٹرول کرتی ہیں کہ باآسانی چل پھر سکیں اور اپنا کام انجام دے سکیں یہاں تک کہ وہ تین پہیوں والی سائیکل بھی چلاتی ہیں ۔ اسی زبردست صلاحیت کی بنا پر وہ ایک ساتھ رہنا چاہتی ہیں اور اپنی زندگی ساتھ گزارنے کی خواہشمند ہیں۔
یہ دونوں بچیاں ایک خصوصی بچوں کے اسکول میں پڑھتی ہیں جہاں موجود طالب علم ان سے مانوس ہوچکے ہیں اور انہیں عام بچوں کی طرح سمجھتےہیں۔ ان کے اساتذہ کی کوشش ہے کہ وہ اتنا کچھ سیکھ جائیں کہ زندگی میں وہ آزادانہ طور پر کام کرسکیں۔ بچوں کے اہل خانہ نے ان بچیوں کو الگ کرنے کے ماہر ڈاکٹرز سے رابطہ کیا جنہوں نے ان کو الگ کرنے کے لیے کامیاب آپریشن کا یقین دلایا لیکن بچیوں نے ایک ساتھ جڑے رہنے کی ضد کر رکھی ہے جسے ان کا پیار بھی کہا جاسکتا ہے۔