2016 کا یہ روبوٹ انسانوں کی ایک عام مشکل کا حل ثابت ہو گا
اپنی طرز کا پہلا منفرد روبوٹ
الفا ٹو دنیا کا پہلا روبوٹ بٹلر جو آپ کے لیے گھر کا ہر کام کرکے دے سکتا ہے۔لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران متعارف کرائے گئے اس وائس کنٹرول روبوٹ سے آپ روشنیاں جلانے سے لے کر گھر کی صاف ستھرائی، بچوں کے لیے کہانیاں پڑھوانا اور بہت کچھ کرسکتے ہیں۔اس کے جوائنٹس میں نصب موٹرز کی بدولت یہ روبوٹ انسانوں کی طرح چل سکتا ہے اور دیگر چیزیں جیسے ڈانس اور یوگا بھی سیکھا سکتا ہے۔19 انچ کا یہ روبوٹ چینی کمپنی یو بی ٹیک کا تیار کردہ ہے جس کی تیاری کے لیے وائس اور چہرے شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ یہ اپنے مالک کے احکامات پر عملدرآمد کرسکے۔اس کے سامنے ایک کیمرہ نصب ہے جو تصاویر لینے اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس میں کمپنی کا اپنا سافٹ ویئر موجود ہے مگر صارفین تھرڈ پارٹی ایپ کو بھی اس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ الفا ٹو ایک اسمارٹ فون کی طرح ہے بس اسکرین اس میں موجود نہیں تو آپ اس میں کسی بھی ایپ اسٹور سے اپلیکشنز ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔2 جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج کے ساتھ یہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے اور اسے وائی فائی سے بھی منسلک کیا جاسکتا ہے۔
1300 ڈالرز کے اس روبوٹ کی بیٹری البتہ کافی کمزور ہے جو ابھی صرف ایک گھنٹے تک ہی چل پاتی ہے۔