عرب دنیا میں بال اگانے کا انوکھا طریقہ
مکدار اور صحت مند بال انسانی حسن کو نکھارنے میں معاون ہوتے ہیں لیکن یمن میں بالوں کواگانے کیلئے ایک عجیب و غریب پراڈکٹ سامنے آئی ۔
’اخبار عدن ‘نے لکھاکہ یمن میں اونٹ کا پیشاب بالوں کی چمک ،لمبائی اور ملائم بنانے کیلئے جادوئی پراڈکٹ کے طور پر فروخت ہوتاہے ۔دکانوں کے باہر بڑے بڑے پوسٹر لگائے گئے جن پر اس منفرد پراڈکٹ کی تصاویر لگی ہیں اور اس کی خوبیاں درج ہیں۔ اس’ جادوئی ‘دواءکی فروخت سب سے زیادہ عدن ،ابیان اور لاحاج کے شہروں میںرہی۔