چین میں ایک شیرخوار بچے کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بچے کے ہاتھ اور پیروں پر غیرمعمولی طور پر انگلیاں اور انگوٹھے زیادہ ہیں۔ ویڈیو میں بچے کے 31 انگلیاں اور انگوٹھے نمایاں ہیں۔
بچے کے والدین نے بتایا کہ وہ اس کی سرجری پر اُٹھنے والے اخراجات سے پریشان تھے اور کسی اسپتال سے رابطہ نہ کرنے کی وجہ بھی یہی ہے۔ لیکن اسپتال انتظامیہ نے نہ صرف بچے کی ساری فیس معاف کردی ہے بلکہ 16 سال تک اس کے چیک اپ اور نگہداشت کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہےکہ سرجری کے کئی مراحل ہیں جو وقفے وقفے سے کئی ماہ سے کئی سال بعد کئے جائیں گے اور اس دوران بچے کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔