گوگل نے دنیا بھر میں اپنی ایجادات فروخت کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ایک تجرباتی پورٹل لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ پیٹنٹ رکھنے والے اس پورٹل کے ذریعے گوگل کو اپنی ایجادات کی تفصیلات اور متوقع قیمت سے آگاہ کر سکیں گے۔
گوگل نے پیر کو بتایا کہ ’Patent Purchase Promotion programme‘ آٹھ سے بائیس مئی تک کھلا رہے گا۔
گوگل کے مطابق، وہ پورٹل کے ذریعے پیٹنٹ فروخت کرنے والوں کو 26 جون تک اپنے فیصلے سے آگاہ کر دے گا اور توقع ہے کہ خریدے جانے والے پیٹنٹس کی قیمت اگست کے اواخر تک ادا کردی جائے گی۔ رائٹرز