بانجھ حضرات کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی، سائنسدانوں نے بچے پیدا کرنے کا ایسا طریقہ ایجاد کرلیا کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے
جو مرد اپنے سپرمز کی کمزوری کے باعث باپ نہیں بن سکتے ان کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے کہ چینی سائنسدانوں نے جانوروں کے خام یا غیرمتشکل خلیوں سے سپرمز تیار کرلیے ہیں، جس سے ان کے بچے پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ویب سائٹ فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے چوہے کے خام خلیوں سے ان کے سپرمز تیار کیے ہیں۔ انہوں نے ان سپرمز کا مادہ چوہوں کے انڈوں کے ساتھ اختلاط کروایا اور نتائج بہترین نکلے۔ ان سپرمز سے بالکل نارمل بچے پیدا ہوئے۔ اگرچہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا انسانوں پراطلاق ہونے میں طویل عرصہ لگے گا تاہم اس سے مردوں کے بانجھ پن کا علاج کرنے میں بہت زیادہ معاونت ملے گی۔
سائنسدانوں کی ٹیم کے رکن اور نن ینگ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ژیاہاﺅ چا کا کہنا تھا کہ ”اگر یہ ثابت ہو گیا کہ خام خلیوں سے سپرمز تیار کرنا انسانوں میں موثر اور محفوظ طریقہ ہے تو ہم ایسے انسانی سپرمز تیار کریں گے جو افزائش نسل کے لیے مکمل طور پر قابل استعمال ہوں گے ۔ افزائش نسل کے مستعمل طریقے کئی بے اولاد جوڑوں میں کارگر ثابت نہیں ہوتے۔ ہمیں امید ہے کہ اپنی اس تحقیق سے مردوں کی افزائش نسل کی شرح میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ “ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے چوہے کے ایمبریو کے خلیے لے کر ان سے سپرمز تیار کیے اور انہیں مادو چوہوں سے نکالے گئے انڈوں کے ساتھ ملا کر تجربات کیے جو کامیاب رہے۔اس تجربات میں پیدا ہونے والے چوہوں کے بچے جوان ہوئے اور اب وہ اپنی اگلی نسل کو بھی جنم دے چکے ہیں۔