کس نے کہا تھا کہ سیل میں سوٹ خریدنے جاؤ ، لاہور کے شاپنگ مال میں لڑائی ٹل سکتی تھی اگر اس تجربے کو دھرا لیا جاتا جو آج کر ایک وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے کہ ایک پروگرام میں ایک سیٹ خالی اور دو خواتین بیٹھنے کے لئے آپس میں تکرار کر رہی ہیں اتنے میں ایک آواز آتی ہے کہ جو عمر میں بڑی ہے وہ بیٹھ جائے نتیجہ دونوں خواتین دوسرے کو بیٹھنے کے لئے کہتی ہیں لاہور میں ایم ایم عالم روڈ پر ایک شاپنگ مال میں 50فیصد سیل کے اعلان نے خواتین کو اس قدر پرجوش کر دیا کہ وہ من پسند سوٹ کے حصول کیلئے آپس میں گتھم گتھا ہو گئیں ،ایک دوسرے کے بال نوچتی رہیں ،چیختی رہیں اور لاتوں اور مکوں کا استعمال کرتی ہیں ۔خواتین گئی تو کپڑوں کی سیل میں تھیں لیکن وہاں دیکھنے والوں نے دیکھا کہ لاتوں ،مکوں ،گھونسوں اورگالیوں کی "سیل”لگی ہے۔خواتین کی بے صبری کے ان شرمناک مناظر کو تقریباََ ملک کے تمام ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا ۔خواتین میں لڑائی کی وجہ وہ من پسندجوڑا تھا جو دوخواتین کو ایک ہی وقت میں پسند آگیا ۔اور اس کے حصول کیلئے پہلے مکالمہ،پھر تلخ کلامی اور اس کے بات نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔وہاں پر موجود دکانداراور دیگر گاہک بڑی مشکل کے بعد ان پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔