اس پتھر کے اندر کیا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
شمالی پرتگال کے پہاڑی علاقے میں واقع اس پتھر کے اندر کیا ہے، جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ آپ یقینا سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس کے اندر یہ کچھ بھی ہو سکتا ہے؟۔ غیر ملکی شمالی پرتگال کے پہاڑی علاقے میں واقع اس جگہ کو پہلی نظر دیکھنے سے لگتا ہے کہ یہ بڑا سا پتھر ہے جو ایک پہاڑی پر پڑا ہوا ہے۔ تاہم اگر اس کے قریب جا کر دیکھا جائے تو شدید حیرانی ہوتی ہے دور سے نظر آنے والا یہ بڑا سا پتھر دراصل ایک خوبصورت گھر ہے۔ اس گھر کو سیاحوں کیلئے بنایا گیا ہے تاکہ وہ اس علاقے کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں۔ سطح سمندر سے 2600 فٹ بلند اس کوبصورت گھر کو چار بڑے بڑے پتھروں سے جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ اس گھر میں بیڈ رومز، آگ کا الاؤ اور ایک سوئمنگ پول بھی بنایا گیا ہے۔