پانی کے نیچے پر اسرار مسافر طیارے نے حکام کو مشکل میں ڈال دیا
گوگل ارتھ پرجھیل کی تصویر میں پانی کے نیچے پراسرارجہازنے حکام کو مشکل میں ڈال دیا
یوں تو گوگل ارتھ پر انسان دنیا کے کسی بھی کونے پر موجود جگہ کے بارے میں تفصیل جان سکتا ہے اور اسی کی بدولت دنیا کا ہر شہراور گاؤں آپ کی صرف ایک فنگر ٹپس پر ہے لیکن گوگل کی ایسی ہی ایک تصویر نے امریکی حکام کو اس وقت پریشان کردیا جب انہیں جھیل کے پانی میں مسافر بردار جہاز ڈوبا ہوا نظر آیا اور وہ اس کی تحقیقات میں لگ گئے لیکن اس کے نتیجے پر وہ مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔امریکی ریاست منیا پولیس میں موجود جھیل کی گوگل ارتھ پر لگی تصویر کو جب زوم کیا گیا تو اس کے پانی کے نیچے ایک پراسرار تصویر آنے لگی جس کے منظر عام پر آتے ہی ریاست کی پولیس نے طیارے کی تباہی یا لاپتہ ہونے کی تحقیق شروع کردی۔ حکام کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے کسی طیارے کے لا پتہ ہونے کی اطلاعات نہیں تھیں تو پھر یہ جہاز کہاں سے اور کیسے پانی میں گر گیا تاہم پھر بھی اس پر تحقیق شروع کردی گئی اور گوگل کے ٹیکنیشن سے بھی رابطہ کرلیا گیا۔آخر کار اس مسلے کا حل گوگل ارتھ کے ٹیکنیشنز نے نکال ہی لیا اور حکام کو بتایا کہ گوگل ارتھ پر لگی ہوئی یہ تصویر اس وقت لی گئی ہوگئی جب کوئی جہاز اس جھیل کے اوپر سے گزر رہا ہوگا کیوں کہ گوگل پر ڈالا گیا ہر سیٹلائٹ امیج اس کے ارد گرد کی کئی تصویروں پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے اس تصویرمیں بھی ایسا ہی ہوا۔