پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2021 سیزن کے ڈرافٹنگ کے پہلے پِک آرڈر کا اعلان کردیا۔
پی سی بی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ دو مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے راؤنڈ میں پہلی پک حاصل ہوگی۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ایس ایل 6 میں ڈرافٹنگ کا پہلا مرحلہ اگلے سال جنوری کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے جبکہ چھٹے سیزن کی عارضی تاریخوں کے اعلان کا بھی متوقع ہے۔
وسیم خان نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ 20 فروری سے 21مارچ تک پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا آغاز کرسکتے ہیں تاہم یہ حتمی تاریخیں نہیں۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل فرنچائزز اس فیصلے سے بخوبی آگاہ ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی حالیہ لہر کے باعث ایونٹ کی حتمی تاریخوں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا پے۔