آئی فون 7 جسے خریدنے کے لئے لوگ ساری ساری رات لائن میں لگ کر خرید رہے اس آئی فون 7 کو چینی نوجوان نے اپنے کتے کو گفٹ کیا ہے وہ بھی ایک دو نہیںبلکہ سات عدد آئی فون 7 اپنی پالتو کتیا کو گفٹ کیئے ہیں،
چینی سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں ایک کتیا کو دیکھا جاسکتا ہے جس کا نام ’ کوکو‘ ہے۔ تصاویر میں کوکو اپنے مالک کے دیئے ہوئے 8 آئی فون کے ساتھ دکھائی دے رہی ہے لیکن کوکو ان تحفوں سے زیادہ خوش نظر نہیں آرہی ۔
سوشل میڈیا پر اس قدم کو بہت تنقیدی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور لوگوں نے اسے فضول خرچی قرار دیا ہے۔ کتیا کا مالک 28 سالہ نوجوان وینگ سی کونگ اپنی دولت اور پرکشش شخصیت کی بنا پر ’ قومی شوہر‘ کہلاتا ہے کیونکہ چین میں لاکھوں لڑکیاں اس سے شادی کی خواہشمند ہیں۔ اس کے والد جائیداد کا کاروبار کرتے ہیں اور ان کی کئی کمپنیاں ہیں۔
وینگ کے والد کے پاس 30 ارب ڈالر کے اثاثے ہیں اور وہ دنیا کے 20 ویں امیر ترین شخص ہیں۔
وینگ اس سے قبل بھی متنازعہ تحفے اپنی کتیا کو دیتے رہے ہیں ۔ اس سے قبل انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں کوکو اپنی اگلی ٹانگوں پر دو آئی فون واچ پہنے ہوئی تھی۔ کلیکٹر ایڈیشن کی ان گھڑیوں کی قیمت 37 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 37 لاکھ روپے تھی۔
کتیا کو تحفے میں دیئے جانے والے ایک آئی فون سیون کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہے اور 8 گھڑیوں کی قیمت ساڑھے 9 لاکھ روپے ہیں۔