برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 70 سالہ برطانوی شہری ڈیوڈ پیڈ لا اور ان کی اہلیہ جیکی ایک مخصوص ذائقے کی کافی پینے کے عادی تھے اور 1980 سے وہ یہی کافی استعمال کر رہے تھے لیکن کچھ عرصے تک اس ذائقے کی کافی ان کی علاقے میں کسی مارکیٹ سے نہ ملی جس پر ڈیوڈ کی اہلیہ نے کوئی اور کافی پینے سے انکار کردیا۔
بیوی کے انکار ر ڈیوڈ نے طے کیا کہ وہ اپنی اہلیہ کے لیے فرانس سے یہ کافی خرید کر لائیں گے لیکن اس سفر پر نکلنے کے لیے ان کی کار نے بھی ان کا ساتھ نہ دیا لیکن ڈیوڈ نے ہمت نہ ہارتے ہوئے اور اہلیہ کی محبت میں سائیکل پر ہی رخت سفر باندھ لیا اور 205 میل کا سفر طے کرکے فرانس جا پہنچے۔
ڈیوڈ نے اپنے ٹاؤن پلائی موتھ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور شام سے قبل ہی فرانس پہنچ گئے جہاں سے انہوں نے 30 کلو کافی خریدی اور شام ڈھلتے واپسی کے سفر کا آغاز کردیا اور کچھ ہی گھنٹوں بعد وہ گھر پہنچ گئے اور اپنے ہاتھ سے کافی بنا کر اہلیہ کو پلائی۔
اپنی اس بےلوث خدمت پر ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کو اس لیے نہیں لے گئے کیونکہ وہ ٹھیک سے سائیکل چلانا نہیں جانتے اور اس طرح وہ انہیں ساتھ لے جاکر کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے تھے۔ ڈیوڈ نے کہا کہ انہیں اپنی اہلیہ سے بے حد محبت ہے اور ان کے لیے انہیں یہ سفر کرنا بے حد اچھا لگا۔