جہاز میں سوار ہونے کیلئے مسافر ایسا ’شرمناک لباس‘ پہن کر ائیرپورٹ آگیا کہ موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا، آپ بھی ایسی غلطی کبھی نہ کریں
امریکی ریاست ٹینیسی میں نیشویل (Nashville) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک شخص لباس پہننے کی زحمت کئے بغیر وہاں آن پہنچا اور ٹکٹ لینے کے لئے دیگر مسافروں کے ساتھ لائن میں لگ کر کھڑا ہو گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جب مسافروں نے اپنے درمیان اس برہنہ شخص کو دیکھا تو ہکا بکا رہ گئے۔ بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔ ایئرپورٹ پر اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا سے نشوائل آنے والے ایک کاروباری شخص ٹوڈ بریلینٹ نے ایئرپورٹ پر آنے والے اس برہنہ شخص کی تصاویر بنا کراپنے فیس بک پیج پر شیئر کر دیں۔
ٹوڈ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”میں اس شخص کے پاس گیا اور کہا کہ تم بہت مزے کے آدمی ہو۔“ اس نے جواب میں میرا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد وہاں پولیس آ گئی۔ میں وہاں موجود لوگوں کے روئیے سے بے حد متاثر ہوا، چند ہی لوگ تھے جنہیں برہنہ شخص کے آنے پر حیرت ہوئی اور وہ اس کی طرف دیکھ رہے تھے۔ باقی تمام لوگ اپنا اپنا کام کرتے رہے۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ یہ شخص پہلی بار اس حالت میں ایئرپورٹ نہیں آیا، بلکہ اس سے قبل بھی کئی باراسے ایئرپورٹ کے باہر گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ٹرمینل کے اندر یہ پہلی بار آیا تھا۔