بچہ پیدا کرنے کی خواہش ہو تو کوشش کیلئے دن کا کونسا وقت بہترین ہوتاہے؟سائنسدانوں نے بتا دیا
اولاد کی خواہش ہر کسی کو ہوتی ہے لیکن بعض اوقات ہمارا ازدواجی طرز زندگی اس کے حصول میں مشکلات پیدا کردیتا ہے ۔امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگر جوڑے صبح تقریباً 8بجے قربت کو ترجیح دیں تو اولاد کے حصول کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ قدرت کے نظام کے تحت اس وقت توانائی اور جنسی ہارمون عروج پر ہوتے ہیں جبکہ مردوں میں سپرم کی تعداد بھی صبح کے وقت 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ پائی گئی ہے۔برونل یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قربت کے لیے 7سے 13منٹ کا دورانیہ بہترین ہے جبکہ بلا ضرورت طویل دورانیے کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے ۔