دو امریکی ماہرین کونیات (کوسمولوجی) نے کہا ہے کہ ہماری کائنات کی طرح کئی کائناتیں موجود ہوسکتی ہیں جہاں وقت الٹی سمت کی جانب چل رہا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس وقت ہمارا گزار ہوا ماضی وہاں بیت رہا ہو۔
امریکی ماہرین کے مطابق ایک متبادل کائنات میں وقت کی سمت الٹی ہوسکتی ہے اور یہ پہلے سے موجود اور دیکھے بھالے سادہ کائناتی اصولوں سے ثابت ہوچکی ہے جب کہ یہ کائنات ہماری کائنات سے الگ دور بہت دور موجود ہوسکتی ہے۔ کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر یہ نظریہ پیش کیا ہے جس کے تحت خود فزکس کے اصولوں کے تحت وقت کی سمت کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتی۔