دنیا کی بڑی بڑی نامی کمپنیوں کے کلاسیک مقابلے میں چین کی کمپنی زینکو نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل متعارف کرا دیا جو مارکیٹ میں آتے ہی چھا گیا ہے زینکو کمپنی کا یہ موبائل فون جیل کے قیدیوں میں بہت مقبول ہے اور وہ اسے باآسانی اپنے زیرجاموں میں چھپا کر رکھتے ہیں۔ اسے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس کی چوڑائی 23.5 ملی میٹر اور لمبائی 71.8 ملی میٹر ہے جو اسے ایک انسانی انگلی کے برابر بناتا ہے۔
یہ موبائل مختلف اسٹورز کے علاوہ انٹرنیٹ پر آن لائن اسٹورز پر بھی دستیاب ہے۔ یہ 100 فیصد پلاسٹک پر مشتمل ہے اور کسی بھی طرح خاص اقسام کے اسکینر سے شناخت نہیں ہوسکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ جیل اور حوالات میں انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔