سیاحت کے فروغ کے لئے ہر ملک ایسے عجائبات تخلیق کرتا ہے جس سے اس ملک میں سیاحت کو تقویت حاصل ہو اور وہ اپنی آمدنی میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کر سکے ایسا ہی نو آزاد روسی ریاست یوکرائین میں ایک زیرآب میوزیم تخلیق کیا گیا ہے ،
یوکرین میں ایک ایسا منفرد زیرِ آب میوزیم ہے جس میں لینن کے مجسمے سے لے کر لندن کا ٹاور برج اور پیرس کے ایفل ٹاورسمیت50شاہکار ماڈلز نمائش پر موجود ہیں۔
یوکرین کے کریمین جزیرے کے کیپ ترخانکٹ میں ایک منفرد زیرِ آب میوزیم پچھلے 20سالوں سے قائم ہے جہاں درجنوں شاہکار مجسمے اورمشہور و معروف عمارتوں کے ماڈلز موجود ہیں۔
بحیرہ اسود میں قائم اس زیرِ آب میوزیم میں لینن کے مجسمے سے لیکر لندن کا ٹاور برج ،پیرس کا ایفل ٹاور، پَن چکی ،روس کا شوخاف ریڈیو ٹاور اور رومن گاڈ نیپچون (سمندر کا دیوتا)سمیت کم وبیش50مجسمے موجود ہیں جوبغیر جڑ والے سمندری خودروپودوں سے ڈھکے ہوئے ہیں۔