حرمت رسول ﷺ ایکٹ میں کسی بھی ترمیم کو قبول نہیں کریں گے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے حکمران ایسا اقدام اٹھانے سے باز رہیں حکومت چناب نگر میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سر گرمیوں کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی امیر رکن پنجاب اسمبلی حضرت مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، حضرت مولانا عبدالوارث، قاری محمد ایوب چنیوٹی، حضر ت مولانا نعیم الدین گولڑوی، قاری محمد بنیامین عابد، قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا غلام مصطفی،مولانا ملک خلیل احمد اشرفی، میاں عبدالقیوم ہنجرا، محمد اسلام خان، چوہدری عبدالحمید، شیخ محمد اقبال، سید اظہر علی شاہ صدر بار ایسوسی ایشن ، حاجی بشیر حسین چمن، سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علما کرام نے ادارہ مرکز دعوت وارشاد چنیوٹ میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر علما کرام نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحفظ ناموس رسالت دفعہ295Cمیں کسی بھی ترمیم کرنے سے با ز رہیں ہم اس مذموم کوشش کو روکنے کیلئے حکومت کو خبر دار کرتے ہیں کہ وہ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم کرنے سے باز رہے حکمران قادیانی نوازی چھوڑ دیں نبی ﷺ کی ناموس کی خاطر ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمارا مال جان دولت نبی کی ناموس رسالت پر قربان ہے اس موقع پر احتجاجی قرار دادیں بھی پیش کی گئیں جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ چناب نگر میں قادیانیوں کی سیکورٹی فورس کو ہٹا کر پولیس اہلکاروں کو تعینات کرے اور اسلام آباد قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کو قادیانی کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ واپس لے اور یہ بلاک سائنس دان عبدالقدیر کے نام سے رکھا جائے ہم ملک بھر میں جاری حالیہ دہشت گردی اور مزارات پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
سرگودھا روڈ پر ورکشاپ میں ویلڈنگ پلانٹ کا ٹیوب ویل پھٹنے سے چار مزدور شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق محمدی مارکیٹ ٹرک ورکشاپ میں ویلڈنگ پلانٹ کے ساتھ ملحقہ ٹیوب ویل پھٹنے سے چار مزدور محمد عدیل ، عمردراز اور دو نامعلوم مزدور شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا
چنیوٹ شہر میں تشہری سائن بورڈ شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے اعلیٰ حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی طرف سے شہر بھر میں لگائے گئے سائن بورڈ شہریوں کے لیے وبال جان بن چکے ہیں اس وقت اندرون شہراور شہرکی مرکزی شاہراہوں پر جن میں کچہری روڈ ڈگری کالج روڈ ختم نبوت چوک جھنگ روڈ لاہور روڈ سرگودھاروڈ فیصل آباد روڈ جھمرہ چوک اور دیگر مقامات پرتقریباََ30کے قریب چھوٹے بڑے سائز کے سائن بو رڈ لگے ہوئے ہیں ان میں سے ذیادہ تر سائن بورڈ مرکزی شاہراہوں پر سڑک سے دو یا تین فٹ کے فاصلے پر نصب ہیں جن کے باعث آئے رو ذ حادثات رو نماہو رہے ہیں جب کے جہا ذی سائز کہ بڑے تشہیری سائن بورڈ اکثر بینکوں ہوٹلوں اور دفاتروں کی چھتوں پر لگائے گئے ہیں جوکہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں شہریوں نے معتدد مرتبہ ان سائن بورڈ کے متعلق میونسپل کمیٹی کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا مگر عملہ کی طرف سے کوئی کار وائی دیکھنے میں نہ مل سکی میونسپل کمیٹی چنیوٹ ان سائن بورڈ کی مدمیں لاکھوں روپے سالانہ کماتی ہے شہری و سماجی حلقو ں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ چیئرمین ضلع کونسل اور چیئرمین میونسپل کمیٹی چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سٹرک کنار ے لگے ہوئے ان سائن بورڈوں کو فوری طور پر ہٹائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے سائلین کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے تھانہ سٹی چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سٹی رائے اللہ دتہ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ثاقب انجم،جملہ ایس ایچ اوز سرکل سٹی،تفتیشی افسران،عوامی نمائندگان صحافیوں اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو مسائل حل کرکے ایک دن کے اندر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او چنیوٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بدترین دہشتگردی کا سامنا ہے اور اس میں ہزاروں لوگ اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہو چکے ہیں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملکِ پاکستان کی بقاء کے لیے تمام تفاریق سے بالاتر ہوکر بحیثیت قوم سب کو مل کر یک زبان ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گااور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانا ہو گا۔اگرعوام میں سے لوگ دہشت گردوں کی مدد نہ کریں تو وہ کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔چنیوٹ میں کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں جن میں ہر مکتب فکر سے لوگ شامل ہونگے جو اپنے ارد گرد نظر رکھیں گے اور مشکوک سرگمی کی صورت میں پولیس کو اطلاع دیں گے۔چنیوٹ پولیس لوگو ں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔بعد ازاں ڈی پی ا و نے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا اور سٹی سرکل کے تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی۔
ایس ایچ او تھانہ محمد والا سب انسپکٹر وسیم اسلم نے ہمراہی ٹیم کے دہرے قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ مجرم اشتہاری محمد اقبال ولد محمد خان عرف محمد بخش قوم للیرا سکنہ کری والا جھنگ پولیس کو مقدمہ نمبر 341/02 بجرم 302 تھانہ قادر پور جھنگ ، مقدمہ نمبر 160/04 بجرم 395 تھانہ قادر پور جھنگ اور مقدمہ نمبر 411/16 بجرم/109/34 302 تھانہ محمد والا میں مطلوب تھا۔ مجرم اشتہاری کیخلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی طرف سے اس کاروائی پر ایس ایچ او محمد والا سب انسپکٹر وسیم اسلم کو انعام دینے کا اعلان کیا گیاہے۔
(سیف علی خان ، بیورو چیف ، چنیوٹ )