دبئی کے ساحل پر اچانک ایسی چیز نمودار کہ خوف وہراس پھیل گیا
پام جمیرا پر 10 فٹ لمبی وہیل شارک آنے سے خوف و ہراس پھیل گیا
دبئی کے ساحل پام جمیرا میں چار ماہ میں دوسری بار ایک 10 فٹ لمبی وہیل شارک کے آنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
وہیل شارک ڈیڑھ گھنٹے تک پام جمیرا میں تیرتی دکھائی دی جس کے بعد واپس سمندر میں لوٹ گئی، وہیل شارک کو صبح کے وقت پام جمیرا میں دیکھا گیا ۔ دبئی کے ایک نیوی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ اس کو شام کے وقت بھی اطلاع ملی تھی کہ ایک وہیل شارک پام جمیرا میں چھوٹی مچھلیوں کے ساتھ کشتیوں کے بیچ گھوم رہی ہے جس کے بعد اس نے صبح 9 بجے پام جمیرا میں وہیل شارک کو دیکھا اور فوری طور پر اپنا موبائل نکال کر ویڈیو بنالی۔ دبئی مرینہ میں گزشتہ سال اگست میں 4فٹ لمبی وہیل شارک کو دیکھا گیا تھا۔ نیوی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہیل شارک کی زیادہ سے زیادہ لمبائی چالیس فٹ ہو سکتی ہے۔