سرعام سڑک پر لڑکی کو شادی کی پیش کش کرنے والے لڑکے کا حال
سرعام سڑک پر لڑکی کو شادی کی پیش کش کرنے والے لڑکے کو 6 ماہ قید اور 2 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوسٹن کے ایک شخص کو مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک کو روک کر اپنی گرل فرینڈ کو شادی کے لیےپرپوز کرنے 6ماہ قید کے علاوہ 2ہزار ڈالر جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ایک آن لائن ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ویڈل گھٹنوں کے بل انٹرسٹیٹ 45پر اپنی گرل فرینڈ مچل وائیکوف کو پروپوز کر رہا ہے۔ اس دوران ٹرکوں، کاروں اور دوسری گاڑیوں کے ہارن کے شور میں اس کی گرل فرینڈ ہاں کہہ دیتی ہے۔مقامی حکام کے مطابق مذکورہ لڑکے ویڈل کا یہ عمل نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطرناک بھی ہے۔