تھا جس کا انتظار وہ شاہکار روپوٹ موبائل فون مارکیٹ میں فروخت کے لئے حاضر ہے ، اس موبائل فون کو ’’روبوہون‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا اعلان اس سال کے آغاز میں کیا گیا تھا اور اب جاپان میں اسے فروخت کےلیے پیش کردیا گیا ہے جب کہ اس کی قیمت 1800 ڈالر (پاکستانی ایک لاکھ 80 ہزار روپے) ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی نے ایک دلچسپ روبوٹک اسمارٹ فون بنایا ہے جو انسانوں سے بات کرتا ہے، ڈانس کرسکتا ہے، دیوار پر پروجیکٹر سے ویڈیو دکھانے کے علاوہ فون کالز بھیج اور وصول کرسکتا ہے جب کہ اس میں ٹچ اسکرین کی سہولت موجود ہے لیکن یہ آواز کی ہدایات (وائس کمانڈز) کے تحت کام کرتا ہے ۔
روبوہون اینڈروئڈ فون ہے جس میں تمام ایپس چل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ایم ایس، ای میلز اور انٹرنیٹ رابطے کی سہولت موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ انسان نما موبائل فون ہے جو جاپانی مزاج کے مطابق بنایا گیا ہے کیونکہ جاپانی روبوٹس کو بہت عزیز رکھتے ہیں۔ اگر آپ کو انٹرنیٹ سے کوئی معلومات چاہیے تو اسے سنائیے، روبوہون فوراً وکی پیڈیا اور دوسری جگہوں کی معلومات لاکر آپ کو سنائے گا۔
اس کے علاوہ یہ لوگوں کو بہلانے کے لیے ڈانس کرتا ہے اور دلچسپ کرتب بھی دکھاتا ہے۔ ڈانس کے وقت اپنی آنکھوں سے روشنی خارج کرتا ہے جو اسے مزید خوبصورت بناتی ہیں۔ یہ تصاویر اور ویڈیو دکھانے کے لیے زمین کی جانب جھکتا ہے اور اپنے پروجیکٹر کا عکس زمین پر ڈال کر آپ کو تصاویر اور ویڈیو دکھاتاہے۔