چین کے ایک شاپنگ مال میں 200 فٹ لمبی سلائیڈ لگائی گئی ہے جس کے ذریعے گاہک گراؤنڈ فلور تک پہنچتے ہیں تفصیلات کے مطابق چین کے شہر بیجنگ کے پرنٹیمپس شاپنگ مال میں 200 فٹ لمبی سلائڈ بنائی گئی ہے جو ہر ایک کے لیے حیرت اور دلچسپی کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ اس سلائیڈ کا ایک سرا شاپنگ سینٹر کے پانچویں فلور پر ہے اور آخری سرا زمین پر ہے۔ اس مرغولہ دار سلائیڈ میں بیٹھتے وقت کچھ خوف اور کچھ خوشی محسوس ہوتی ہے۔
سلائیڈ صرف 16 سیکنڈ میں لوگوں کو پانچویں منزل سے گراؤنڈ فلور تک پہنچا دیتی ہے ۔ شاپنگ سینٹر انتظامیہ کے مطابق وہ خریداروں کو تھکن اور سامان نیچے لانے کی مشقت سے بچانا چاہتے ہیں کیونکہ خریداری کے بعد لوگ فوراً گھروں کا رخ کرنا چاہتے ہیں اوراسی خیال کے پیشِ نظر یہ سلائیڈ بنائی گئی ہے۔
اس سلائیڈ کو ’’ڈریگن سلائیڈ‘ کا نام دیا گیا ہے یہاں ہر روز لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور حفاظتی طور پر انہیں اپنے بازو سکیڑ نے کو کہا جاتا ہے تاکہ وہ کسی چوٹ یا رگڑ سے محفوظ رہیں۔ شاپنگ سینٹر شنگھائی کے ضلعے پوڈونگ میں واقع ہے اور اسے مفت میں استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن آزمائشی طور پر اسے وی آئی پی کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ اس سلائیڈ میں خریداروں کو ایک بوری کے اندر ڈال کر سلائیڈ کے اندر پھسلایا جاتا ہے تاکہ وہ رگڑ اور خراشوں سے محفوظ رہ سکیں۔