فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ یہ کروز میزائل رعد جدید نظام اور نیویگیشن کے ساتھ منسلک ہے جس کے سبب زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان میں تیار کیے جانے والا کروز میزائل رعد جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جس کے باعث ریڈار اس کا سراغ نہیں لگا سکتا۔
نشاندہی سے بچنے کے لیے میزائل انتہائی نچلی پرواز کے ساتھ ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔
کروز ٹیکنالوجی انتہائی پیچیدہ ہے جو دنیا کے چند ممالک کے پاس ہی موجود ہے۔
میزائل کے کامیاب تجربے پر وزیر اعظم اور صدر نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔
سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے اس کامیاب تجربے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔