سندھ اسمبلی میں گرجنے برسنے اور دوسروں کو آداب سکھانے والے سینئرصوبائی وزیرنثارکھوڑو خود اسمبلی کے آداب بھول گئے اوراجلاس ختم ہوتے ہی ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے سگریٹ نوشی کرتے رہے۔
سندھ اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ختم ہوا تو معزز اراکین سینئر وزیرنثار کھوڑو کی نشست کے پاس آگئے اس موقع پر نثارکھوڑو نے اچانک اپنی جیب سے سگریٹ کا پیکٹ نکالا اورمقدس ایوان کا تقدس بالائے طاق رکھتے ہوئے سگریٹ سلگھا کر کش لگانا شروع کردیئے۔
سینئر صوبائی وزیر کی اس حرکت کو دیکھ کر دیگراراکین حیران رہ گئے اورانہیں دیکھتے رہے اس کے باوجود نثار کھوڑو سگریٹ کے کش کے مزے لیتے رہے۔