پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع چنیوٹ کے صدر میاں سلمان عمیر نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان سیکورٹی فورسز اور حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں ساانحہ لاہور اور درگاہ لعل شہباز قلندر پر حملہ قابل مذمت جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بے گناہوں کا قتل عام بے گناہ مسلمانوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن اور اللہ کے مجر م ہیں حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت موثر اقدامات کرے ا اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں شر پسند عناصر اسلام کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں اسلام پر امن دین اخوت ، میانہ روی اور پر امن رہنے کا درس دیتا ہے دہشت گردی انتہا پسندی کا اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہ ہے حکومت دہشت گردی کی روک تھام اور دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے موثر اور سخت ترین اقدامات کر رہی ہے بے گناہوں کے قتل عام اور انسانیت کے خون سے ہولی کھیلنا اسلام کے منافی اقدام اور گناہ کبیرہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے حوصلے بلند ہیں ہم دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کروایا جارہا ہے تاکہ ہمارا ملک امن کا گہوارہ بن سکے ۔
چنیوٹ ، جنرل بس سٹینڈ اور بلال ٹریولز کی انتظامیہ مسافروں کے مکمل کوائف اپنے پاس جمع رکھے اور سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے ان خیالات کا اظہار آر ٹی سیکرٹری چنیوٹ فرح ادیبہ ساہمل نے گزشتہ روز لاری اڈا بلال ٹریولز اور فیصل آباد سرگودھا روڈ پر ورکشاپوں پر اچانک دورے کے دوران کیا انہوں نے اس موقع پر ورکشاپ پر کھڑیوں کے کاغذات چیک کئے اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاری اڈا اور بلال ٹریولز کی انتظامیہ چنیوٹ شہر میں آنے اور جانے والے تمام مسافروں کے نام پتہ اور فون نمبر اپنے پاس ریکارڈ میں رکھیں اور سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔
چنیوٹ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)مستنصر فیروز لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے آ ج مورخہ 20 فروری بروز سوموار تھانہ سٹی میں کھلی کچہری لگائیں گے۔کھلی کچہری کے لیے 11:30 بجیدن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اگر کسی کو اندارج مقدمہ کے متعلق شکایت7 ،زیر تفتیش مقدمات میں ناانصافی کی شکایت، پولیس کے رویہ کے خلاف شکایت یاپولیس کے متعلق کرپشن ،تشدد،یا دیگر شکایات ہوں تو بلا جھجک کھلی کچہری میں شامل ہو کر اپنا موقف بتائیں ۔
چنیوٹ میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تحصیل بھوانہ ، تحصیل لالیاں اور چنیوٹ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران دو سو سے زائد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے چیکنگ کی گئی جبکہ پانچ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا علاوہ ازیں دو ملزمان سے منشیات بھی برآمد ہوئی جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
چنیوٹ ، عطائیت کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں چنیوٹ شہر میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی میڈیکل سٹوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے ان خیالات کااظہار شہر کی معروف سماجی شخصیت شیخ غلام محمد آفتاب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت چنیوٹ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں سینکڑوں عطائی ڈاکٹر کلینک بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں جن کو پوچھنے والا کوئی نہیں جبکہ شہر بھر میں ایک لائسنس پر کئی کئی میڈیکل سٹور چل رہے ہیں جہاں پر جعلی ادویات فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ اکثر ڈاکٹروں کے پاس ڈگریاں بھی نہ ہیں اور وہ ڈاکٹر بن کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چنیوٹ شہر میں بھی عطائی ڈاکٹروں اور جعلی میڈیکل سٹوروں کے خلاف کاروائی شروع کرے۔
( سیف علی خان ، بیوروچیف ، چنیوٹ )