ویسے تو انٹرنیٹ کی دنیا میں ہر ای میل ، سوشل میڈیا سمیت لگ بھگ ہر ویب سائٹ پر ممبرشپ کی صورت میں صارف کو کوئی نہ کوئی پاس ورڈ تو رکھنا ہی پڑتا ہے مگر کیا وہ ہیکرز کی گرفت میں آنے سے بچ بھی سکتا ہے یا نہیں؟
اگر آپ اپنے پاس ورڈ کو بہترین سمجھتے ہیں تو 2015 کے 25 بدترین پاس ورڈز کی یہ فہرست دیکھ لیں اور پھر فیصلہ کریں کہ کہیں آپ بھی ان میں سے کسی کو استعمال کرکے خود کو محفوظ تو نہیں سمجھ رہے؟
سپلیش ڈیٹا نامی کمپنی نے اس بار بھی 2015 میں لیک ہونے والے 20 لاکھ کے لگ بھگ پاس ورڈز کے ڈیٹا کی بنیاد پر25 بدترین پاس ورڈز کی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں پہلا نمبر ہمیشہ کی طرح 123456 کے نام رہا ہے۔
اگر یہ آپ کا پسندیدہ پاس ورڈ ہے تو معذرت کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ یہ 2011 سے مسلسل ہر سال بدترین پاس ورڈ قرار پایا ہے۔
اس کے بعد حسب روایت دوسرے پر لفظ password جبکہ تیسری پوزیشن کا ‘ اعزاز ‘ 12345678 کے نام رہا۔
اس بار کی فہرست میں آسانی سے ہیکرز کی گرفت میں آجانے والے پاس ورڈز رکھنے والے افراد کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ پاپ کلچر اور اسپورٹس کے دیوانے ہوتے ہیں جس کی مثال ‘ solo ‘، ‘ princess ‘، اسٹار وارز، فٹ بال اور بیس بال وغیرہ ہیں۔
مکمل فہرست یہ رہی۔
- 123456
- password
- 12345678
- qwerty
- 12345
- 123456789
- football
- 1234
- 1234567
- baseball
- welcome
- 1234567890
- abc123
- 111111
- 1qaz2wsx
- dragon
- master
- monkey
- letmein
- login
- princess
- qwertyuiop
- solo
- passw0rd
- starwars
خیال رہے کہ سائبر سکیورٹی ماہرین کا مشورہ ہے کہ پاس ورڈ ایسا ہونا چاہئے کہ وہ آپ کو بھی بمشکل یاد ہو اور اسی صورت میں وہ زیادہ محفوظ بھی ثابت ہوتا ہے۔