برطانوی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان موم بتیوں کو جلاتے جائیے اور اپنے ہی گھر میں قبل از تاریخ کا تھیم پارک بناتے ہوئے مختلف رنگوں کے ڈائنو سار کو اس کا مرکزی حصہ بنا ڈالیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان موم بتیوں کی شکل ڈائنو سار کے انڈے کی طرح ہے اور جیسے جیسے وہ پگھلتی جاتی ہے ویسے ویسے بے بی ڈائنوسار نکلنا شروع ہوجاتا ہے جسے دیکھ کر سب ہی حیران رہ جاتے ہیں اور بالخصوص بچے تو اس موم بتی کے حیرت سے بھی دیکھتے ہیں اور اسے خریدنا بھی پسند کرتے ہیں۔ یہ موم بتی دیگر سے کچھ مہنگی ہے اور اس کے ایک پیکٹ کی قیمت 29.99 یورو ہے لیکن اس کی مدد سے آپ کا گھر تاریخ کا حصہ بن جاتا ہے اور چاہیں تو اس کی مدد سے آپ ڈائنو سار کی نمائش بھی کر سکتے ہیں۔