امریکی ریاست پیننسلوانیا کے شہر فیلاڈلفیا میں دو زیبرے سرکس سے فرار ہوگئےاور شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں مٹر گشت کرتے رہے، سڑکوں پر زیبرا کی موجودگی نے لوگوں کو حیران پریشان کردیا جس کے بعد لوگوں نے زیبرا کی تصویریں کھینچیں اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر بھی ڈال دیں جب کہ دونوں زیبرا پولیس کو شہر کی سڑکوں پر بھگاتے رہے اور بلآخر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پولیس انہیں پکڑنے میں کامیاب ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دونوں زیبرا کو پکڑ کر دوبارہ سرکس انتظامیہ کے حوالے کردیا ہےتاہم دونوں زیبرا کے سرکس سے فرار ہونے کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔