ہالینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ڈریسنگ روم سے راز چرانے والا ”مخبر“ پکڑ لیا ،ملزم ”بلی“کورنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا۔یہ خبر سوشل رابطوں کی ویب سائٹس پر گزشتہ ر و ز گرم رہی ،ہوا کچھ یوں کہ ایمسٹلوین میں ورلڈ لیگ چیمپئن شپ کا میچ کھیلا جارہاتھا ،وقفے کے دوران ڈچ ٹیم ڈریسنگ روم میں میٹنگ کررہی تھی کہ برآمدے میں موجو د بلی پنجو ں کے بل کھڑی ہوکرکمرے میں جھانکنے لگی جسے اسٹنٹ گرائونڈ مین نے بھگادیاتاہم اس لمحے کی بنائی گئی تصویر انٹرنیٹ پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔کسی نے ازراہ مذاق بلی کو چور لکھا تو کسی نے مخبر قرار دید یا۔