پولیس نے گلوکارہ حمیرا ارشد سے جھگڑا کرنے اور انکو قتل کی دھمکیاں دینے پر شوہر احمد بٹ کو حراست میں لے لیا۔ حمیرا ارشد کے مطابق انکے شوہر احمد انکے گھر پر قبضہ کر کے اس کو اپنے نام کروانا چاہتے ہیں اور انکار پر نہ صرف تشدد کا نشانہ بناتے ہیں بلکہ قتل کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں- شکایت پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گلوکارہ حمیرا ارشد کے خاوند اداکار احمد بٹ اور حمیرا ارشد کے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے اور مقدمہ بھی درج کیے جانے کا امکان ہے۔ ویڈیو کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں-