باﺅبیکس نے کک اسٹارٹر پر ایک ایسے ملبوسات کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی مہم شروع کی ہے جو اسمارٹ فون کو وائرلیس چارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وائر لیس چارجنگ اپیرل نامی ان ملبوسات کے ذریعے آپ اپنی ڈیوائسز کو چارج کرسکیں گے۔
یہ مردوں اور خواتین دونوں کے لیے ہوں گے جن کے اندر ایسے ننھے وائرلیس چارجنگ پیڈز ہوں گے جو ایک چھوٹی بیٹری بینک سے کنکٹ ہوں گے، جس کی مدد سے فون کو چارج کیا جاسکے گا۔
ان ملبوسات کی مدد سے آپ 4000 ایم اے ایچ تک کی بیٹری کو مکمل چارج کرسکیں گے مگر پھر اس بیٹری بینک کو مائیکرو یو ایس بی کی مدد سے دوبارہ چارج کرنا پڑے گا۔
اور ہاں یہ چارجنگ پیڈ کپڑوں کے ساتھ مشین میں دھلنے سے خراب نہیں ہوں گے۔
ان ملبوسات کی قیمت 70 ڈالرز سے لے کر 170 ڈالرز کے درمیان ہے جبکہ چارجنگ پیڈ 29 اور بیٹری بینک 49 ڈالرز کا پڑے گا۔
بس آپ کو اپنے فون کو جیب میں رکھنا ہوگا اور وہ چارج ہونا شروع ہوجائے گا۔
ان ملبوسات کی ترسیل یہ کمپنی جنوری 2017 سے شروع کردے گی۔