چنیوٹ ( بیوروچیف )جمعیت اہلحدیث چنیوٹ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس لاہور روڈ مرکز خاتم النبین اہلحدیث زیر صدارت حضرت مولانا عبدالوارث منعقد ہوئی اجلاس میں قاری محمد ایوب چنیوٹی ،مولانا قاری بنیامین عابد، قاری عبدالرزاق نثار، مولانا غلام مصطفی، مولانا محمد حسین چنیوٹی ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد اسلام خان، ہیومن رائٹس اینڈ ویلفییر کونسل کے صدر شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ ، جمعیت علما اسلام چنیوٹ کے تحصیل امیر مولانا ملک خلیل احمد ، سابق اپوزیشن تحصیل کونسل چنیوٹ سید نوالحسن شاہ اور دیگر علما کرام نے شرکت کی اجلاس کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی تبدیلی کو قبول نہیں کیا جائے گا ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے حکومت قادیانی نوازی چھوڑے اور قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کو قادیانی عبدالسلام کے نام سے منسوب کرنے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت فوری طور پر اپنے اس فیصلے کو واپس لے علما کرام کا مزید کہنا تھا کہ چناب نگر کے تعلیم ادارے وکالج کسی بھی صورت میں قادیانیوں کی تحویل میں نہ دے حکومت اس معاملے میں بھی اپنا دو ٹوک موقف پیش کرے تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہم سب ایک ہیں اور اس کی حفاظت کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے سائلین کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے تھانہ محمد والا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی چناب نگر حسن افتخار،جملہ ایس ایچ اوز سرکل چناب نگر،تفتیشی افسران،عوامی نمائندگان اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او چنیوٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوان اپنے خون کا نذرانہ دے کرلوگوں کی جان ،مال اور عزت کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔جب تک عوام اپنی صفوں میں سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے میں سیکیورٹی اداروں کا ساتھ نہیں دیں گے مکمل امن و امان نا ممکن ہے۔ہمارے معاشرے میں ہی ایسے عناصر ہیں جو دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں اور اس طرح وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔عوام اپنے ارد گرد ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراپولیس کو اطلاع دیں۔۔پولیس دہشت گردی کے خلاف بھی فرنٹ لائن پر برسرپیکار ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے چھ ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمان جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو مسائل حل کرکے ایک دن کے اندر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔۔بعد ازاں ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا اور سرکل چناب نگر کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔
ڈ پٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خاں کی زیر صدارت اورسیز پاکستانیزکمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔جس میں مہرمحمد ممتازڈسٹرکٹ اٹارنی ،شیخ محمد اقبال ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ،اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر، محمد امتیازملک اورسیزکلرک اور دیگر ممبران اور شکایت کنندگان نے شرکت کی۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔تمام فریقین کے مؤقف کو سنا گیا۔اورضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی نے شکایات کنندگان کے 2کروڑ 32لاکھ70ہزار روپے کے علاوہ 65مرلہ زمین بھی بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانیز کو واپس دلوائے ہیں۔ اس موقع پر شکایت کنندگان کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام نے اوور سیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان کی خصوصی کاوش پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
چنیوٹ پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری نو مشتبہ افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چنیوٹ شہر رجوعہ چناب نگر بھوانہ اور کانڈیوال کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران پولیس حساس اداروں اور ایلیٹ فور س کے اہلکاروں نے حصہ لیا دوران سرچ آپریشن154مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے چیکنگ کی گئی جبکہ کرایہ داری ایکٹ حساس تنصیبات ایکٹ کی خلاف ورزی اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر نو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
چنیوٹ ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے ضلعی صدر چنیوٹ میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ کو پاکستان تحریک انصاف سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ہے ان کی نامزدگی پر تحریک انصاف چنیوٹ کے عہدیداروں و کارکنوں ورہنماؤں حسن علی قاضی ، سید عنایت علی شاہ ، سردار زادہ سید قائم علی رضا شاہ ، سید محمد افضل شاہ، محمد عمران عاربی ضلعی سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر ریاض شاہد نے خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائدین نے میاں شوکت علی تھہیم کو جو ذمہ داری سونپی ہے وہ ایک احسن اقدام ہے جس پر ہم اپنی پارٹی کے قائدین کے شکر گزار اور مشکور ہیں(سیف علی خان ، بیورو چیف ، چنیوٹ )