موبائل فون یوں تو فاصلوں کو مٹا کردنیا کو قریب لارہا ہے لیکن ساتھ ساتھ اس کے حیرت انگیز فیچرزلوگوں کی مشکلات کے حل میں بھی مدد گار ثابت ہورہے ہیں جب کہ امریکا میں ایسی ہی موبائل فون ایپ کی مدد سے ایک خاتون نے اپنے لاپتا شوہر کو مردہ حالت میں تلاش کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس کی رہائشی خاتون اس وقت شدید پریشان ہوگئیں جب ان کا شوہر رات گئے تک گھر نہ آیا تو وہ اس کی تلاش میں نکل کھڑی ہوئیں۔ شوہر کی تلاش کے دوران خاتون نے آئی فون کی مشہور ایپ فائنڈ مائی آئی فون کا استعمال کیا جس نے نشاندہی کی کہ ان کا شوہر اپنے گھر سے 30 منٹ کی مسافت پر موجود ہے جس کے بعد خاتون اس جگہ پہنچی تو ان کی آنکھیں خوف اور دہشت سے کھلی رہ گئیں کیوں کہ اس وقت ان کا ہمسفر مردہ حالت میں جاڑیوں میں پڑا تھا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پہلے اپنے شوہر کو بے ہوش سمجھیں لیکن انہیں تھوڑی ہی دیر میں ان کی موت کا یقین ہوگیا جس سے ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ خاتون نے بتایا کہ گزشتہ سال چوروں نے ایک نوجوان کو اسی ایپ کی مدد اپنا فون تلاش کرنے کے دوران ان تک پہنچنے پر اسے قتل کردیا تھا۔