’گلف نیوز‘ کے مطابق ایک پاکستانی لڑکی کو جولائی کے مہینے میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک ٹیکسی میں سفر کے دوران اپنے گاہک کے ساتھ معاوضہ طے نہ ہونے پر جھگڑا کر رہی تھی اور ڈرائیور نے صورتحال پر سیخ پا ہو کر دونوں کو گاڑی سے باہر نکال کر پولیس کو اطلاع کر دی تھی۔خاتون نے پولیس کے سامنے اعتراف کر لیا کہ وہ جسم فروشی کا دھندہ کرتی ہے اور وقوعے کے روز اس نے مزکورہ شخص کے ساتھ ایک کیفے میں شراب نوشی کی تھی جس کے بعد دونوں اس مرد کی رہائش گاہ کی طرف رواں دواں تھے کے معاوضے پر جھگڑا ہو گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے دو ہزار درہم طلب کئے تھے لیکن مرد کی درخواست پر 15 سو درہم کر دئیے تھے۔ بعد ازاں ٹیکسی میں دونوں کے درمیان دوبارہ تکرار ہو گئی جسے سن کر ڈرائیور نے دونوں کو اتارنے کے بعد پولیس کو اطلاع کر دی۔ مقدمے کی کاروائی جاری ہے۔