سیاست میں آگے آنا وقت کی ضرورت ہے
امریکی ریاست النوائے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدوار نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میئر منتخب ہوگئے۔
امریکی ریاست الی نوائے کے علاقہ گلینڈل ہائٹس کی آبادی 40 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔اس شہر میں ایک اندازے کے مطابق تقریبا 5 فیصد پاکستانی آباد ہیں۔ مختلف قومیتوں والے اس شہر نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستانی نژاد امریکی شہری ایم اے کھوکھر کو میئر منتخب کیا ہے۔ مئیر ایم اے کھوکھر کے مطابق مقامی سیاست میں آگے آنا وقت کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب پاکستانی کمیونٹی اس کامیابی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے مگر ووٹنگ کے عمل میں دلچسپی پر بھی زور دیتی ہے۔ان کے ووٹرز نے امید ظاہر کی ہے کہ منتخب میئر ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔