آپ نے دنیا میں بڑے بڑے شیطان صفت لوگ دیکھے ہوں گے مگر اس بے حیاء موٹے نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ا س شخص کی ویڈیو امریکی ریاست مشی گن میں بگ ٹاپ مارکیٹ کے سامنے ریکارڈ کی گئی۔ اس کی بیوی مارکیٹ میں شاپنگ کے لئے گئی تھی اور یہ کار میں بیٹھا اس کا انتظار کررہا تھا۔ اسی دوران اسے پیشاب کی حاجت محسوس ہوئی تو بجائے گاڑی سے اتر کر کسی ٹوائلٹ تک پہنچنے کے، اس نے وہیں پر اپنی پتلون نیچے کھینچی اور گاڑی میں پڑا ایک کپ اٹھا کر اسے رفع حاجت کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا۔ بے حیاء موٹے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکام اسے تلاش کررہے ہیں تاکہ اس کی غلیظ حرکت کی سزا دی جاسکے۔
ریاست مشی گن کے قوانین کے مطابق عوامی مقامات پر پیشاب کرنا جرم ہے جبکہ عوامی مقامات پر برہنگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سخت سزا کے علاوہ جنسی مجرموں کے رجسٹر میں نام درج کروانے کی شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔