بنکاک: ذرائع کے مطابق 39 سالہ چینی خاتون نے 2 لاکھ 78 ہزار امریکی ڈالر مالیت کے ہیرے نگل کرانہیں اسمگل کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ہیرے نگل لئے تھے اوران کے ساتھ ہی تھائی لینڈ سے فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی کہ اسے گرفتار کرلیا گیا۔
خاتون کے ساتھ ایک 33 سالہ چینی شخص بھی موجود تھا اسے بھی موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں آپریشن کرکے اس کے جسم کے زیریں حصے سے ہیرے نکال لئے گئے اور اب خاتون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ہیروں کو نگل کران کی اسمگلنگ کی یہ کوشش پہلی نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ستمبر 2011 میں ایک برطانوی نژاد خاتون کو اسی طرح ہیروں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
فروری 2014 میں ایک برطانوی شخص کو آسٹریلیا سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بارے میں پولیس کا خیال تھا کہ اس نے 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر مالیت کا گلابی ہیرا نگل لیا ہے تاہم پولیس مذکورہ شخص کو سزا دلوانے کے باوجود تاحال ہیرا بازیاب کرنے میں ناکام رہی ہے