سرکلر روڈ پر زور دار دھماکہ اندرون شہر لرز اٹھا دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ میلوں دور تک سنی گئی تین گھر مکمل طور پر تباہ 6 افراد ہلاک 11 زخمی، ریسکیو ادارے اور پاک آرمی کے جوان جدید ترین مشینری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کردیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ڈی پی او بہاولنگر لیاقت علی ملک ،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد اظہر حیات ،ایم پی اے رانا عبدالرؤف ،چیئر مین بلد یہ رانا عاطف روف ،ریسیکو 1122 ،سول ڈیفنس ،پاک آرمی کے جوانوں نے مو قع پر پہنچ گئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق اندرون شہر بہاولنگر سر کلر روڈ ہاشمی مسجد کے سامنے شہاب دین نامی شخص کے گھر سو ئی گیس لیکج سے روز دار دھماکہ ہوا جس سے ملحقہ دوگھر بھی زمین دوز ہو گئے دھماکے کی شد ت اتنی زور دار تھی کہ میلوں اسکی آواز سنی گئی جس کے نتیجہ میں 6 افراد منیراں زوجہ وزیر احمد ،بینش دختر وزیر احمد ،ظہیر احمد ولد وزیر احمد ،گوشی دختر وزیر احمد ،عاطیہ دختر عبدالغفور ،نامعلوم راہگیر ہلاک جبکہ 11 افراد محمد افضل ولد عبدالعزیز ،حمزہ ولد شفیق ،عائشہ دختر عبدالغفور ،ناہید اختر زوجہ عبدالغفور ،فہم حسین ولد محمد سلیم ،اقرا ء ایوب دختر محمد ایوب ،عبدالرحمن ولد نور احمد ،محمد احمد ولد خلیل احمد ،مریم ایوب دختر محمد ایوب ،عبدالغفار ولد شہاب دین ،لائبہ دختر عبدالغفور زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات ، ڈی پی او بہاولنگر کیپٹن (ر) لیا قت علی ملک ،ایم پی اے رانا عبدالرؤف ،چیئر مین بلد یہ رانا عاطف روف ،ریسیکو 1122 کی امدادی ٹیمیں ،سول ڈیفنس اور پاک آرمی کے جوان مو قع پر پہنچ گئے جنہوں نے تباہ شدہ گھروں کا ملبہ ہٹاکر علاقہ کو کلیر کر دیا اس مو قع پر یہ افوائیں بھی گر دش کر تی رہی کہ بم دھماکہ ہو گیا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے مو قع پر آکر عوام کے زہنوں سے یہ خوف نکالا، اہل محلہ کے مطابق گذشتہ 3 روز سے گیس لیک ہو رہی تھی جسکی شکایت سوئی گیس حکام کو نوٹ کروائی لیکن انہوں نے سستی کا مظاہرہ کیا جس یہ حادثہ پیش آیا جبکہ عینی شاہد ین کے مطابق جائے حادثے پر ایک رکشہ رکا ہوا تھا جس میں کچھ سواریاں بیٹھی ہوئیں تھیں دھماکے کی وجہ سے مکمل تباہ ہو گیا ہلاک شدگان کی لعشیں شناخت کے بعد انکے ورثہ کے حوالے کر دی گئیں ہیں جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سر جری وارڈ میں داخل کر کے انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔