راک فورڈ کی باہمت کھلاڑی لٹو کی طرح گھوم سکتی ہے اور سلائیڈر پر چھلانگ لگاکر توازن کے ساتھ زمین پر قدم رکھ سکتی ہے اس کے علاوہ وہ دوسرے کئی اہم کرتب دکھاسکتی ہے۔ کیٹ کو بچپن سے ہی جمناسٹک کا جنون تھا اور انہوں نے 7 برس کی عمر سے ہی اس کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا تھا۔ 2011 میں وہ خون کے سرطان (لیوکیما) میں مبتلا ہوئیں اور اس کے بعد ان کی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی لیکن اس کے باوجود وہ جمناسٹک کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے پرعزم ہیں۔
چھوٹی عمر میں سرطان کے ہاتھوں ٹانگ گنوانے والی کیٹ ہمیشہ حوصلہ مند نظر آتی ہیں اور دماغ میں کوئی بھی منفی خیال نہیں لاتیں۔ وہ کہتی ہیں کہ غمزدہ افراد کبھی بھی مثبت باتوں پر توجہ نہیں کرسکتے۔