امریکہ میں یونی سائیکل یعنی ایک پہیے والی بائیک کہا گیا ہے اور اسے یونیورسٹیوں، کارخانوں ، باغات اور دیگر ایسے جگہوں پر استعمال کے لیے بنایا گیا جہاں جگہ تنگ ہوتی ہے اور موٹرسائیکل کا شور اور دھواں اطراف کو متاثر کرسکتا ہے۔
رائنو بائیک کا خصوصی نظام ازخود متوازن ہوتا ہے اس کا وزن 150 پونڈ ہے، اس کا پہلا ماڈل 8 برس قبل بنایا گیا تھا جب کہ ہینڈل کو متوازن رکھنے کے لیے نظام میں ایک کمپیوٹر الگورتھم شامل کیا گیا ہے۔
رائنوبائیک میں 2 موٹریں، 2 کنٹرولر، 4 جائرواسکوپ ہیں جو اسے متوازن رکھتے ہیں جب کہ ایک چھوٹے بٹن سے آپ اپنی سہولت کے لحاظ سے بائیک کا جھکاؤ منتخب کرسکتے ہیں۔ بائیک میں ایک اور دلچسپ سہولت موجود ہے اگر آپ آگے جھکیں گے تو اس کی رفتار تیز ہوجائے گی اور تھوڑا پیچھے کھسکنے پر یہ سست ہوجائے گی۔ ڈرائیونگ کے دوران آپ اپنا وزن پیڈل پر ڈال سکتے ہیں اورعین وہی احساس ہوتا ہے کہ جیسے آپ اسکینگ کررہے ہیں یا پانی پر تیر رہے ہیں۔
رائنو بائیک 120 وولٹ پر 6 گھنٹے میں چارج ہوجاتی ہے اور 15 سے 17 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے، اس کا کچھ حصہ تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ہے۔ رائنو کی قیمت 5 سے 6 لاکھ کے درمیان ہے اور اسے ذاتی طور پر تھوڑے فاصلے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔