چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی، اختتامی تقریب تحصیل فورٹ عباس کے تاریخی جام گڑھ قلعہ میں منعقد ہوئی جس میں کمشنر بہاول پور ثاقب ظفر، ڈپٹی کمشنربہاول نگر محمد اظہر حیات،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی نعیم انور،چیرمئین ضلع کونسل قلندر حسنین شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا امجد علی، متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،سرکاری افسران اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،کمشنر بہاول پور ثاقب ظفر اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد اظہر حیات نے جیپ ریلی کے اختتامی مرحلے کے شرکاء کا استقبال کیا،انہوں نے نادر مگسی اور رونی پٹیل سمیت دیگر جیپ ریلی میں حصہ لینے والے افراد سے بات چیت بھی کی،ریلی کے شرکاء نے انتظامات کو سراہا،کمشنر بہاول پور نے قلعہ جام گڑھ اور قلعہ میر گڑھ کا بھی دورہ کیا اور ریلی کے ٹریک کا بھی معائنہ کیا، اس موقع لوگوں نے ضلع بہاول نگرکو جیپ ریلی میں شامل کرنے اور علاقے کے لوگوں کو بہترین تفریح فراہم کرنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اورکہا کہ اس طرح کے ایونٹس علاقائی ثقافت کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔