چنیوٹ ، پاکستان مسلم لیگ ن چنیوٹ سٹی کے صدر چوہدری جاوید سلیم گجر نے گزشتہ روز پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ میں حکومت نے دریائے چناب کے کنارے ڈیم بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ڈیم بننے سے پورے ڈویثرن بھر میں لوڈ شیڈنگ کا بحران ختم ہو جائے گا اور لوگوں کو بڑی مقدار میں بجلی کی سپلائی میسر ہو گی ڈیم کی مخالفت کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کے بے حد مشکور ہیں کہ جن کی ذاتی کاوشوں سے چنیوٹ میں ڈیم بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کا نعرہ خوشحال پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے 2018ء میں ملک سے انرجی بحران کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا موجودہ حکومت ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ کون لوگ پاکستان کی تر قی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اب فیصلہ صرف عوام نے کرنا ہے ۔
چنیوٹ ، بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چیئرمین پیر محمد ابراہیم سیالوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کو مسلمانوں سے جوڑنا اسلام اور مسلمانوں کی توہین ہے اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے مسلمان اسلام کے پیرو کار ہیں ہمارا مذہب دہشت گردی کی ہر گز اجازت نہیں دیتا مسلمان کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا مغربی میڈیا مسلمانوں کے خلاف غلط پروپیگنڈ کرنا بند کرے یہود ی و نصار کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے اب وقت آچکا ہے کہ تما م عالم اسلام کفریہ طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں انہوں نے مزید کہا کہ جتنی دیر تک ہمارے مسلم ممالک مشترکہ اتحاد نہیں بنا لیتے مغربی لوگ ہمارے خلاف سازشیں کرتے رہیں گے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات بھی قابل تحسین ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور نئے آرمی چیف سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوجی عدالتوں کو برقرار رکھا جائے تاکہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا دہشت گردی کے دوران ہمارے سینکڑوں پولیس اہلکار اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہری نشانہ بنے دہشت گرد کسی بھی صورت میں معافی کے لائق نہیں یہ خارجی لوگ ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
چنیوٹ ، ڈاکو گن پوائنٹ پر نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق تحصیل لالیاں کے علاقہ چک بہاد ر میں گزشتہ روز تین نامعلوم ڈاکو وں نے گن پوائنٹ پر سمیع احسن سے ہنڈا موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھانہ لالیاں پولیس نے نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
چنیوٹ ، تیسری سالانہ محفل عظمت مصطفی ﷺ مورخہ13فروری بروز سوموار بعد از نماز عشاء محلہ توحید آباد سوئی گیس روڈنزد فیضان مدینہ والی گلی چنیوٹ میں منعقد ہو گی جس میں حضرت علامہ مولانا مفتی تنویر احمد نقشبندی مجددی اور دیگر علما کرام و مشائخ عظام خطاب کریں گے ۔
چنیوٹ ، میونسپل کمیٹی کی طرف سے بسوں اور ویگنوں پر عائد کئے فی پھیرا ٹیکس کے فیصلے کو واپس لیا جائے ویگن کا چالیس روپے اور بس کا فی پھیرا پچاس روپے وصول کرنا ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری الطاف اولکھ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ ملک میں آئے روز پٹرول ڈیزل اور کراؤں میں کمی اور اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹر شدید مشکلات کا شکار ہے ہمارا ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان اور چیئرمین میونسپل کمیٹی چنیوٹ مہر محمد خالد سے مطالبہ ہے کہ وہ ٹرانسپورٹروں پر لگائے جانے والے جبری ٹیکس کے فیصلے کو واپس لے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹرانسپورٹروں کو سہولیات میسر کرے تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں ۔ (سیف علی خان ، بیورو چیف ، چنیوٹ )