فرانس: پیرس میں ہر سال ایک انوکھے انداز کے فیش شو کا انعقاد کیا جاتا ہے اس شو میں تمام ماڈلز چاکلیٹ سے بنائے گئے لباس زیب تن کیے ریمپ پر واک کرتی ہیں۔ اور اس شو میں ڈیزائنرز اور چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنے خیالات اور ڈیزائنز کو چاکلیٹ سے بنے ملبوسات میں نمایا دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، اس برس دنیا کے 40 ملکوں سے 400 سے مزید کمپنیاں چاکلیٹ فیسٹول میں حصہ لے رہی ہیں۔ 21 ویں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو میں ری سائیکل کیے گئے کارڈ بورڈ پر چاکلیٹ، چاکلیٹ ٹافیوں اور بینٹز سے ڈیزائننگ کی گئی اور مختلف اقسام کی چاکلیٹ سے مزین ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ رپ اپنے حسن کے جلوے دکھائے۔