پاکستان نے ایف ایم 90ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ڈرونز اور کروز میزائل سمیت ہر ٹارگٹ کو اور بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی میں ایئر ڈیفنس ریجن کا دورہ کیا اور ایف ایم 90میزائل سسٹم کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہا اور نئے سسٹم کے تربیتی معیار کی تعریف کی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی جنگوں میں ایئر ڈیفنس کی ضرورت میں اضافہ ہو چکا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف ایم 90 ایئر میزائل سسٹم حال ہی میں فوج میں شامل کیا گیا۔ ایف ایم 90 ایئر ڈیفنس سسٹم بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور اس میزائل سے ایئر ڈیفنس سسٹم، ڈرونز اور گائیڈڈ میزائل کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ نئے میزائل سسٹم سے پاک فوج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔